12 فروری 2014 - 20:30
بارہ فروری عماد مغنیہ کا یوم شہادت، صہیونی سائٹ ھیک

حزب اللہ لبنان کے اعلی کمانڈر شہید "عماد مغنیہ" کی برسی کے موقع پر ھاکرز نے صہیونی حکومت کی کئی ویب سائٹوں منجملہ اس حکومت کی وزارت جنگ کی سائٹ کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

ابنا: حزب اللہ لبنان کے اعلی کمانڈر شہید "عماد مغنیہ" کی برسی کے موقع پر ھاکرز نے صہیونی حکومت کی کئی ویب سائٹوں منجملہ اس حکومت کی وزارت جنگ کی سائٹ کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ ارنا نے لبنانی نیوز ویب سائٹ "النشرہ" کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ ھاکرز نے صہیونی ویب سائٹوں منجملہ اس حکومت کی وزارت جنگ کی ویب سائٹ کو ھک کرکے شہید"عماد مغنیہ" کی تصاویر کو ان ویب سائٹوں پر لوڈ کردیا۔ واضح رہے کہ گذشتہ مہینوں میں بھی صہیونی حکومت کی ویب سائٹوں کو ھاکرز نے نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں اس حکومت کو سنگین نقصانات اٹھانا پڑے تھے۔ یادرہے کہ حزب اللہ لبنان کے ایک اعلی کمانڈر "عماد مغنیہ" 12 فروری 2008 میں شام کے دارالحکومت دمشق میں ایک کار بم دہماکے میں شہید ہوئے اور غاصب صہیونی حکومت کی خفیہ ایجینسی نے اس قتل کی ذمہ داری قبول کی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲